ضلع مہمند(آ ئی این پی)بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے قومی عمائدین اور مقامی سیاسی رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔قبائلی اضلاع میں تحفظات دور ہونے تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کی جائے۔مہمند پریس کلب میں قومی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں کا تحفظات کے حوالے سے مشترکہ جرگہ۔قومی عمائدین میں ملک نادر منان، ملک فیاض خان، ملک صاحب داد، ملک نصرت، میاں گل غفار، ملک عبدالصمد، ملک اورنگزیب، ملک خان سید، ملک ابراہیم و دیگر درجنوں ملکان موجود تھے۔
اور سیاسی رہنماوں میں ن لیگ کے صدرزرخان صافی،جے یو آئی کے عارف حقانی، جماعت اسلامی کے محمد سعید خان، پی پی پی کے جنگریز، قومی وطن پارٹی کے ملک مصطفی اور اے این پی کے ہدایت مومند سمیت کئی دیگر بھی موجود تھے۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مہمند پریس کلب میں قومی عمائدین اور مقامی سیاسی رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پرہجوم مشاورتی جرگہ ہوا۔ جس کا باقاعدہ اظہار قومی عمائدین نے گزشتہ روز مشترکہ جرگہ کے دوران کیا۔مشترکہ مشاورتی جرگہ میں قومی عمائدین اور مقامی سیاسی رہنماء اس بات پر متفق ہوئے کہ غیر حقیقی اور غیر منصفانہ ویلج کونسل کے بجائے ایک جیسی پالیسی کے ذریعے برابری کی بنیاد پر ویلج کونسل تشکیل دیے جائیں۔
خوئیزئی بائیزئی ویلج کونسل کی تعداد بڑھایا جائے۔ لوئر سب ڈویژن کو آبادی اور رقبے کے لحاظ سے دو تحصیل ناظم اور ضلع بھر کے ووٹر لسٹوں کی غلطیاں فوری درست کی جائے۔جبکہ نامزدگی کاغذات میں توسیع کر کے مذکورہ تحفظات کی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات فوری ملتوی کی جائے۔ تاکہ قوم مکمل تیاری کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے سکے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں