پشاور(آ ئی این پی)کینٹ جیسے حساس ایریا میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے والے ملزم کا سراغ لگاکر گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کا تعلق نواحی علاقہ پتنگ چوک سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فونز چھیننے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے چھینے گئے موبائل فونز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے تین عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مدعی ولی الرحمن نے تھانہ غربی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ راہ چلتے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے کسی نامعلوم ملزم نے اس سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوا جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔دوران تفتیش تھانہ غربی پولیس نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز ملزم سجاد ولد اسد اللہ کو گرفتار کر لیا جس کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ پتنگ چوک سے ہے
جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موبائل فونز چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے چھینے گئے موبائل فونز اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے 3 عدد قیمتی موبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں