پشاور‘پولیس کی کامیاب کارروائی‘6ماہ کا مغوی بچہ بحفاظت بازیاب،دو ملزمان گرفتار

پشاور(آ ئی این پی)تھانہ صدر پولیس کی کامیاب کارروائی۔06ماہ کا مغوی بچہ بحفاظت بازیاب،دو ملزمان گرفتار۔40ہزار روپے نقد بھی برآمد کرلئے گئے۔اقدام قتل کے ان ٹریس مقدمہ میں ملوث ملزم آلہ ضرر سمیت گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر کی حدود گوجر گڑھی سے تعلق رکھنے والے صابر الدین نے اپنے 06ماہ کے بچے کی اغوائیگی کی رپورٹ تھانہ صدر میں درج کرائی۔

جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر داؤد خان،انچارج چوکی رنگ روڈعارف خان،اور کاشف خان نے تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24گھنٹوں کے اندر مشکوک افراد کو حراست میں لیکر دوران انٹاروگیشن مدعی مقدمہ کے بھانجے محمد عباس ولد وارث سکنہ بغدادہ نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں نے اپنے شریک واردات ساتھی نادر خان ولد انور خان سکنہ حاجی کورونہ کے ہمراہ مغوی بچے کو گھر سے اٹھا کر جہانگیر ولد گل محمد سکنہ محلہ خیبر کنال روڈ بجلی گھر کے پاس لے گیا اور اسے بتایا کہ یہ میرا بیٹا ہے اور اس کی ماں فوت ہوگئی ہے اور اسکے پرورش کرنے سے ہم قاصر ہیں لہٰذا جہانگیر نے بچے کو گود لیکر مجھ کو 40ہزار روپے بھی دیئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے تک رسائی حاصل کرکے بحفاظت بازیاب کر کے والدین کو حوالہ کیا جبکہ گرفتار ملزمان سے بچے کے عوض حاصل شدہ رقم مبلغ 40ہزار روپے بھی برآمد کر لئے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔اسی طرح دوسری کارروائی کے دوران مردان تھانہ صدر پولیس نے اقدام قتل کے ان ٹریس مقدمہ میں ملوث ملزم سید اللہ ولد سید رحمن سکنہ اپر دیر کو ٹریس کرکے آلہ ضر ر پستول سمیت گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ گرفتار ملزم نے مورخہ 23اگست 2021کو نزاکت خان ولد سید عظیم سکنہ شرینگل دیر اپر حال غلام سرور کلے پر پستول سے فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد فرار ہو چکا تھا۔جس کی رپورٹ مدعی مقدمہ نے نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کرائی۔ گرفتار ملزم نے اپنے دوسرے شریک واردات ساتھی کا نام بھی اْگل دیا ہے جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے۔

اس موقع پر ڈی ایس پی انعام جان خان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں امن وآمان کی فضا قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ھے اور ہم عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کے عوام پولیس کیساتھ تعاون کریں تاکہ جراہم پیشہ افراد کسی بھی مذموم سازش اور امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close