لاہور کو ملاوٹی دودھ مافیا کیلئے نوگوایریاقرار دے دیا گیا، 2 لاکھ 88 ہزار 570 لیٹر دودھ کی چیکنگ، 1286 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف

لاہور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت ملاوٹی دودھ مافیا کیلئے نوگوایریا، حالات بہتری کی جانب گامزن۔۔۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے داخلی راستوں سے آنیوالی 201دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔گجومتہ،بوبھتیاں چوک، اڈہ پلاٹ، بابو صابو،راوی پل،سگیاں پل اورسندر ملتان روڈسے داخل ہونیوالی گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔مجموعی طور پر 2 لاکھ 88 ہزار 570 لیٹر دودھ کی چیکنگ کے دوران 1286 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کاکہناتھا کہ جدید لیکٹو سکین مشینوں کی مدد سے موقع پر ٹیسٹ کے دوران پانی،فارمالین اور یوریا کی ملاوٹ پائی گئی۔شہر بھر میں دودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کے سخت چیکنگ نظام کے سبب دودھ کے معیار میں بہتری آ رہی ہے۔201دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ملاوٹ کی شرح صفر اعشاریہ چار فی صد پائی گئی ہے۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ عوام، گھروں میں سپلائی ہونیوالے دودھ کا پنجاب فوڈاتھارٹی لیبارٹری سے مفت ٹیسٹ بھی کروا سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close