سکھر( آئی این پی)سردی سے قبل ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ، چولہے ٹھنڈے ہوگئے، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی سوئی گیس انتظامیہ نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیا ہے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، بندش کے بعد گیس پریشر کی کمی نے ناصرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر رکھا ہے،لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر گذرا کرنے پر مجبوردیکھائی دے رے ہیں،
سکھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، گیس پریشر میں کمی، بندش پر سکھر کے شہری و سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر اور اسکے گردنواح میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے،گیس کی بدترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے،طالب علم اور دفتر، فیکٹریز میں جانے والے افراد ناشتہ سے بھی محروم ہوکر رہ گئے ہیں
صبح، شام اور رات کے وقت گیس پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے محکمہ سوئی گیس کی طرف سے موسم کے تبدیل ہوتے ہی لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے سخت سرد ی میں کیا حال ہوگا عوامی احتجاج اور تحریری شکایت کے باوجود سوئی گیس حکام،افسران اور عملے کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ہے، شہری و سماجی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،صوبائی وزیر پیٹرولیم معدنی وسائل سمیت سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالا حکام سے سکھر میں سوئی گیس پریشر میں کمی،لوڈشیڈنگ اور مصنوعی بندش کا نوٹس لیکر شہریوں کو پریشانیوں سے نجات دلانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں