اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کو نمونیہ ہو گیا‘کراچی کے نجی ہسپتال منتقل

کراچی(آئی این پی) اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دو دن قبل بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان منتخب ہونے والے بی اے پی رہنما جان محمد جمالی کو طبیعت خراب ہونے پر کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔اسپیکر منتخب ہونے کے باوجود جان جمالی تاحال حلف نہیں اٹھا سکے ہیں، ان کے اہل خانہ نے کہا کہ وہ نمونیا کا شکار ہو گئے تھے، جس پر انھیں علاج کے لیے کراچی لایا گیا ہے۔

ذرائع اہل خانہ کے مطابق جان محمد جمالی کا علاج شہر قائد کے ایک نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انھیں ایمرجنسی میں طبی امداد دی گئی ہے۔تاہم اہل خانہ نے کہا کہ جان جمالی کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے، اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ صرف اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close