بدنام زمانہ اشتہاری مجرم لڑم گینگ کا رکن اجرتی قاتل توفیق آلہ قتل سمیت گرفتار

صوابی (آئی این پی) ایس ایچ او صوابی عجب درانی نے بدنام زمانہ اشتہاری مجرم لڑم گینگ کے چوتھا اور آخری ساتھی اجرتی قاتل توفیق کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کر لیا جب کہ ایس ایچ او تھانہ یار حسین عبدالولی خان نے ایک کارروائی کے دوران نوشہرہ پولیس کو ڈکیتی کی واردات میں مطلوب مجر م اشتہاری حضرت نبی سکنہ یعقوبی جب کہ گھر کے اندر توڑ پھوڑ کرنے پر یار حسین پولیس کو مطلوب ملزم شیراز سکنہ دوبیان کو گرفتار کر لیا۔

صوابی پولیس کی ایک اور اہم کاروائی معاشرے کے ناسور بدنام زمانہ اشتہاری مجرم اسحاق عرف لڑم کے ساتھی اجرتی قاتل توفیق اور سہولت کار قیصر کو بھی گرفتار کیا گیااجرتی قاتل توفیق سکنہ باجا سید سلطان اے ایس آئی کے بھائی مسمی شیر سلطان کے قتل میں مطلوب تھا،اس اندھے قتل کیس پولیس کے لیے اہم چیلنج تھا۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان کی وضع کردہ ہدایات پر ڈی ایس پی صوابی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی عجب درانی اور انکے ٹیم سب انسپکٹر راز محمد خان،چوکی بام خیل انچارج اے ایس آئی جہانگیر خان بمع نفری پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اجرتی قاتل توفیق کو گرفتار کیا جبکہ ایک اور سہولت کار قیصر کو دھرلیا۔اجرتی قاتل توفیق بدنام زمانہ اشتہاری اسحاق عرف لڑم کے اہم ساتھی تھا جنہوں نے مسمی شیر سلطان کا قتل بھی کیا تھا اور اس اندھے قتل پولیس کے لیے اہم چیلینج تھا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کیا۔ملزم اجرت پر قتل کرتے تھے جنکے خلاف مزید تفتیش جاری ہیں۔ملزم سے پستول بھی برآمد کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close