صوابی ، 13 ارب روپے کی لاگت سے 220کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ

صوابی (آئی این پی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ ضلع صوابی کے تاریخی گائوں ہنڈ میں تیرہ ارب روپے کی لاگت سے برحان گرڈ اسٹیشن جیسا 220کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے۔جس کے ساتھ مختلف فیڈرز منسلک ہو جائیں گے۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دریائے سندھ کے پانی کی بحالی کے لئے جو عملی جدوجہد شروع کی ہے اس کے نتیجے میں وفاقی کنسلٹنٹ کمیٹی اس سال کے آخر میں اپنی رپورٹ دے گی کہ دریائے سندھ میں پانی کا مقدار کس طرح پورا کیا جا ئے اور اس طرح دریائے سندھ کے کنارے آباد لوگوں کے جتنے نقصانات پانی کا رخ موڑنے سے ہوا ہے ان کے نقصانات کا ازالہ بھی ہو جائیگا۔

یہاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے موضع مرغز ضلع صوابی میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے کامیاب ترین جلسہ عام کے انعقاد پر ضلع بھر کے حکومتی ارکان اور کارکنوں کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ موضع مرغز جو کہ نہ صرف اے این پی کا گڑھ ہے بلکہ خدائی خدمتگار تحریک کے بانی خان عبدالغفار خان بابا کی نانی کا گھر بھی ہے لیکن موضع مرغز میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے جلسہ عام میں لوگوں کی شرکت سے یہ ثابت ہو گیا بلکہ یہ اس بات کی گواہی ہے کہ مرغز سمیت پورا ضلع صوابی اب پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر سن 2013تک کے دوران اے این پی سمیت جتنی حکومتیں گزر چکی ہے صوابی کی تعمیر و ترقی اور یہاں کے عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔

لیکن اس کے بر عکس پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں صوابی مردان دو رویہ روڈ کے لئے دس ارب روپے صوابی جہانگیرہ روڈ کے لئے ساڑھے چار ارب روپے ،پیہور ہائی لیول کنال اینڈ فیوچر کمانڈ ایریا کی توسیعی منصوبے کے لئے سترہ ارب روپے جب کہ وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر کے لئے چار ارب روپے اور 220گرڈ اسٹیشن جو کہ ہنڈ کے مقام پر قائم کیا جارہا ہے جس میں تیرہ ارب روپے مختص کر دی گئی ہے اور ان منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اربوں روپے منصوبوں کے علاوہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس کی اپ گریڈیشن سمیت لاہور ٹوپی اور رزڑ کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کرنے کے علاوہ گجو خان میڈیکل کالج کا قیام ، جدید سپورٹس کمپلیکس ، صوابی گرڈ اسٹیشن میں توسیع ضلع بھر میں سکولوں کی اپ گریڈیشن ، نئے کالجز و سکولوں کا قیام ، مختلف رابطہ روڈز کی تعمیر پی ٹی آئی کی دور حکومت میں پایہ تکمیل کو پہنچائی گئی ہے جب کہ 71سال تک صوابی کے عوام پر حکمرانی کرنے والوں نے اس ضلع کو پسماندگی کے سوا کچھ نہیں دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close