سبی+ہرنائی (آئی این پی)گورنر کی جانب سے احساس زلزلہ زدگان کیش سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ زلزلہ شہدا میں راشن کی تقسیم۔ ہرنائی زلزلہ متاثرین کے لئے شیلٹر ہومز کی فراہمی کا بھی وعدہ۔ گورنر نے ہرنائی ریلوے بحالی کی بھی نوید سنا دی۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی اعلٰی سطح کے وفد میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا، صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر ناصر، پی ٹی آئی شمالی ریجن کے صدر نواب خان دومڑ، عنایت کاکڑ بھی موجود تھے۔ جو ہیلی کاپٹر کے ذرئعے ہرنائی پہنچے۔
اس کے بعد ایف سی کیمپ ہرنائی آئے۔ جہاں پر بڑی تعداد میں زلزلہ بھی موجود تھے۔ہرنائی اس موقع پر ایف سی کیمپ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی، قبائلی عمائدین، سیاسی نمائندگان اور زلزلہ متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گورنر نے احساس کفالت زلزلہ متاثرین سینٹر کا افتتاح کیا۔ ہرنائی زلزلے سے شہد ہونے والوں کے لواحقین میں راشن کی تقسیم کیا گیا۔ خطاب میں ہرنائی زلزلہ متاثرین کے لئے شیلٹر ہومز کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے ہرنائی ریلوے بحالی کی بھی نوید سنا دی۔
تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی ہرنائی کے صدر صدام خان ترین نے گورنر سے ہرنائی میں کیڈٹ کالج کی منظوری اور ایجوکیشن سٹی کی منظوری کا کہا۔ جس پر گورنر نے کہا کہ بہت جلد عمران خان سے رابطہ کر کے اس کو منظور کر دونگا۔واضح رہے۔ 7 اکتوبر 2021 کی آدھی رات کو تقریباً ہرنائی میں انتہائی شدید نوعیت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس میں 18 بندے شہید ہوگئے تھے جبکہ 300 کے قریب بندے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی کا علاقہ طورخام گہرائی میں 15 کلو میٹر تھا۔ جس کا شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں