منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،گاڑی سے 5 کلو ہیروئن برآمد‘ سمگلر گرفتار

حمید آباد (آئی این پی) سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر محمد اسلم اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ساؤتھ زون محمد زمان کی ہدایت اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جعفرآباد میر حبیب خان جمالی کے احکامات پر ایکسائز اسپیشل اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد /سبی زون کے انچارج انسپکٹر جاوید احمد بلوچ، انسپکٹر سیف اللہ سیال بمعہ کانسٹیبلان نے قومی شاہراہ نزد زیروپوائنٹ کے مقام پر ناکہ بندی کر کے ایک کرولا کار 88ماڈل کے خفیہ خانوں سے 5کلو گرام ہیرون برآمد کر کے ایک بین الصوبائی اسمگلر منصور آفریدی ولد عزت خان قوم پٹھان سکنہ خیبر کے پی کے کو گرفتار کر لیا ہے

ملزم سے مزید تفتیش ایکسائز پولیس کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close