حافظ آباد، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن ،24گرفتار کر لیے گئے

حافظ آباد(آئی این پی )حافظ آباد پولیس کی جانب سے ماہ اکتوبر کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجہ میں24منشیات فروش گرفتار کر کے2 کلو990 گرام ہیروئن،6کلو 905 گرام چرس،200 لیٹر سے زائد شراب اور لہن اور متعددچالو بھٹیاں شراب قبضے میں لے لی گئیْ۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں 40ملزمان کے قبضہ سے06 رائفل،03گن،29 پسٹل اورمتعدد گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون کے نتیجہ میں کیٹیگر ی ارے کے 5 خطرناک اشتہاری مجرمان سمیت 54 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا۔جبکہ دوسری جانب ماہ اکتوبر کے دوران موٹر سائیکل چرائے جانے کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں۔ جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان رہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close