ڈی اے پی کھاد کی قیمت 8 ہزار روپے تک پہنچ گئی، گندم کی اگلی فصل کی پیداورا میں شدید کمی کا خطرہ ہے،کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی رہنما متحرک ہو گئے

حافظ آباد(آئی این پی )کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ ڈی اے پی کھاد کی قیمت آٹھ ہزار روپے تک پہنچ رہی ہے جس سے گندم کی اگلی فصل کی پیداورا میں شدید کمی کا خطرہ پیداہوچکا ہے۔لیکن حکومت مکمل بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھاد مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے جس کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان دشمن پالیسی کے باعث گذشتہ ایک سال میں ڈی اے پی کھاد کے نرخوں میں چارہزار روپے بوری اور گذشتہ ایک ماہ میں ایک ہزار روپے بوری سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔جبکہ گندم کے بیج کی قیمت پچھلے سال کے نرخ چوبیس سو روپے ایکٹر کے مقابلہ میں چارہزار روپے ہوچکی ہے۔

انہوںنے حکومت پر زور دیا کہ کھاد بیج کے نرخوں کے بے قابو ہونے سے گندم کی کاشت کو جو زبردست نقصان پہنچ رہ اہے اس سے آٹا چینی جیسی غذائی اشیاء کی ہوشرباء گرانی میں مزید اضافہ کے خطرہ کو روکنے کے لئے کھاد اور بیج کے نرخوں کو کنٹرول کیا جائے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close