جن کو پہلی یا شاید آخری بار وزارت اور جھنڈے والی گاڑی ملی ہےوہ پاگل ہو چکے ہیں پی ٹی آئی کی رہنما ایمان طاہر کا ظہرانے سے خطاب

اٹک(آئی این پی) پنجاب میں پی ٹی آئی کی واحد چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کے ساتھ پچھلے 3سالوں سے جو ناانصافی ہو رہی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، مہنگائی ، بیروزگاری سے لوگ پس رہے ہیں، ضلع اٹک میں نچلی سطح پر کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی، سیاست میں عزت کیلئے موجود ہوں اس سے مقدم کچھ نہیں،

مادر پدر آازاد بیوروکریسی اور اقتدار میں موجود ہمارے تمام مخالفین نے مل کر زور لگایا مگر ہم پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکے، اقتدار میں موجود سیاسیوں کی اچانک سے مخالفت میجر (ر) طاہر صادق کے الیکشن2018 میں عوامی پذیرائی اور پھر انہیں عوامی عہدہ یا مقام ملنے سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے ہے ورنہ الیکشن سے پہلے یہ میجر طاہر صادق کے گھر کے چکر لگاتے نہیں تھکتے تھے، وہ خائف تھے کہ اگر میجر طاہر صادق کسی مقام پر ہوئے تو ان کی سیاست دفن ہو جائے گی جو کہ غریب عوام اور ضلع اٹک کے ساتھ مخالفت کے مترادف ہے،

ہمیں اختیارات یا جھنڈے والی گاڑیوں کا شوق نہیں ہم نے جب سے ہوش سنبھالا سے دیکھ رکھے ہیں جن کو پہلی یا شاہد آخری بار وزارت اور جھنڈے والی گاڑیاں ملی ہیں وہ پاگل ہو چکے ہیں اور پاگلوں کی طرح ضلع کے معاملات چلا رہے ہیں ،یہ چھوٹی اور گری ہوئی حرکتیں اس سے پہلے نہیں دیکھیں مگر پہلی بار اقتدار ملنے والوں نے ضلع اٹک کی سیاست کو گندا اورماحول کو خراب کیا ہے،وہ اپنی رہائشگاہ پر ضلع اٹک کے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے شاندار ظہرانے کے موقع پر اظہار خیال کررہی تھیں،

اس موقع پر میجر گروپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد بلال بھی موجود تھے، ایمان طاہر نے ایک سوال پر کہا کہ جو قابلیت، صلاحیت اور عوامی خدمت کا ڈھنگ میجر طاہر کے پاس ہے وہ اور کسی کے پاس نہیں ہے اور ہمارے مخالفین کی بدقسمتی ہے کہ وہ نالائق اورنااہل ہیں، 2018کے الیکشن کی نسبت آج میجر (ر) طاہر صادق کی پوزیشن اور عوامی پذیرائی بہت اوپر ہے ، عوام کا اعتماد ، کام کا طریقہ ، میجر گروپ سے وابستہ امیدیں، پرانے لوگ چٹان کی طرح مضبوط جبکہ نئے شامل ہونے والے بے شمار میجر (ر) طاہر صادق کے سیاسی قد کاٹھ کو اونچا کرتے ہیں،انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ میجر طاہر صادق کو پی ٹی آئی کے ٹکٹس کسی سفارش ،

منت سماجت سے نہیں پی ٹی آئی کے 3ٹکٹس میرٹ اور عوامی مقبولیت کی وجہ سے ملے تھے ، آج اور آئندہ بھی ضلع اٹک میں میجر (ر) طاہر صادق کے بغیر کوئی پارٹی بھی نہیں جیت سکتی ، زلفی بخاری کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال پر ایمان طاہر نے کہا کہ میں ان کا نام لینا بھی پسند نہیں کرتی یہ یا ان کے خاندان نے جو حرکتیں کرکے وزارتیں حاصل کی ہیں وہ ہمارا خون اور خاندان ہمیں سوچنے کی بھی اجازت نہیں دیتا ،بزرگوں کا کس طرح احترام کیا جاتا ہے یہ زلفی بخاری اور انکے خاندان کو سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان کے بھائیوں ،

کزنز کی زبان اور الفاظ سب کے سامنے ہیں جو کسی نے دیکھے اور نہ سنے ہیں، زلفی بخاری میجر (ر) طاہر صادق کے گھر آنے سے پہلے اوڑھا منافقت کا لبادہ اتار کر آئیںاور خود کو درست کریں اس کے بعد ہمارے ساتھ بات کریں،ایمان طاہر نے ایک سوال پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نفیس اور بہترین شخصیت کے حامل ہیں وہ پنجاب میں ڈیلیور کرنے کیلئے بہت کوشش اور کام بھی کررہے ہیں مگر کام اس لئے نظر نہیں آ رہے کہ ان کی کابینہ میں شامل وزراء ذاتی نمودو نمائش اور خود کو پروموٹ کرنے کی کوشش میں ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سامنے نہیں لا رہے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل حسن ابدال میں عدم اعتماد لانے کی باتیں کرنے والے خود ہی عدم اعتماد کا شکار ہو چکے ہیں، وزیر اعظم کی جانب سے اٹک کو کلین اینڈ گرین میں پہلا نمبر ملنے کا بھانڈا ڈینگی میں پہلے نمبر نے پھوڑ دیا ہے ، انہوں نے اپنے مقتدر سیاسی مخالفین کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بہت سارے ایسے معاملات ہیں جو کہ اگر میں بتا دوں ، دکھا دوں یا سنا دوں تو ان کو اپنے گھروں میں بھی جگہ نہ ملے تاہم میجر (ر) طاہر صادق کے علم میں کرپشن کی جو بات بھی آتی ہے وہ اس کو انجام تک پہنچاتے ہیں اور ہم ان کی کرپشن کے راستے میں رکاوٹ رہیں گے، انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم کے واٹر اینڈ فلٹریشن پلانٹ کی حالت دیکھ کر ان کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ، ایک سوال پر ایمان طاہر نے کہا کہ دانش سکول جنڈ میں میرٹ کے خلاف کام کرنے کا معاملہ خود دیکھوں گی اور وہاں پر صحافیوں کو بھی لیکر جاؤں گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں