ضلع چکوال میں عوامی ریونیو خدمت کچہری کا انعقاد ، میرے دفتر کے دروازے 24گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں، ڈپٹی کمشنر کا اعلان

چکوال(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع چکوال کے تحصیل آفس میں عوامی رویونیو خدمت کچہری منعقد کی گئی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال ہاشم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران بشیر وڑائچ،اسسٹنٹ کمشنر سلیمان اکبر نے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سنے۔اور موقع پر احکامات جاری کیے ۔

اس موقع پر سردار نجف حمید،نائب تحصیلدار ملک زوار حسین،نائب تحصیلدار ملک اعجاز ثروبہ،نائب تحصیلدار راجہ آفتاب خالد،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اطلس خان بھی موجود تھے۔آنے والے سائلین نے تحریری اور زبانی طور پر اپنے اپنے مسائل پیش کیے جنہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہر مہینے کی پہلی اور دو تاریخ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریونیو خدمت کچہری منعقد کی جاتی ہے اس موقع پر تمام ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ ملازمین موجود ہوتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ حکومتی ہدایت پر ان کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عام آدمی کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی تحریری درخواستیں پر عملدرآمد میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کے علاوہ بھی میرے دفتر کے دروازے 24گھنٹے عوام کے لیے کھلے ہیں۔عوام مقررہ وقت پر مجھے ہر طرح کے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں۔۔۔۔۔

close