سکھر سول اسپتال انتظامیہ کی بے حسی، انڈورایمرجنسی کا مرکزی گیٹ بند کرادیا، معمر مریض دروازےپر ہی دم توڑ گیا

سکھر( آئی این پی )سکھر سول اسپتال انتظامیہ کی بے حسی سکھر، انڈورایمرجنسی کا مرکزی گیٹ بند کرادیا ،لواحقین کی دروازہ کھولنے کیلئے چیخ و پکار ، معمر مریض دروازہ پر ہی دم توڑ گیا ، ورثاء کا احتجاج ، نعریبازی ، بالا حکام سے انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق سکھر سول اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مرکزی انڈور ایمرجنسی گیٹ بند کرا دیا گیا ، مرکزی گیٹ بند ہونے کی وجہ سے معمر مریض دروازے پر ہی دم توڑ گیا ،

مریض کے ورثاء کے مطابق ہمارے عزیز کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کیلئے اسے ایمرجنسی شفٹ کیا جا رہا ہے انڈور مرکزی گیٹ بند ہونے کی وجہ سے انہیں ایمرجنسی وارڈ میں شفٹ نہیں کیا جا سکا جس پر ان کا انتقال ہو گیا ہے ، ورثاء کے مطابق انہوںنے مرکزی گیٹ کھولنے کیلئے گارڈ ز کو بھی التجا کی تھی لیکن انہو ں ٹال مٹول سے کام لیا ورثاء نے صوبائی وزیر صحت ، سیکریٹری صحت سمیت دیگر بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر ملوث عملے کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close