شیخوپورہ،سندھ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی بازیاب، ملزم گرفتار کر لیا گیا

شیخوپورہ(آئی این پی ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب کی کوششوں سے سندھ سے اغوا شدہ 11 سالہ بچی کو پنجاب پولیس نے بازیاب کرالیا،جب کہ اغوا میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلی پنجاب اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ 11 سالہ بچی کو سندھ سے اغوا کرکے شیخوپورہ کے علاقہ میں لایا گیا تھا،

بچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا گیا، اور مقامی پولیس کے ہمراہ بھکھی شیخوپورہ سے بچی بازیاب کراکے لاہور منتقل کردی گئی ہے، جب کہ پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتارکر لیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close