یہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں، سب سے پہلے پاکستان کا مفاد مقدم ہے‘عثمان بزدار نے اپوزیشن کو نصیحت کر دی

لاہور(آئی این پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی۔یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے – انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے – سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا-

افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں – جلسے جلوسوں سے ملک کو آگے لے کر نہیں جایاسکتا۔موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیئے – اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں