حلقہ ایل اے 12 چڑہوئی سے آئندہ مدت کیلئے ممبران مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دے دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدرمرزا محمد شفیق جرال نے جماعت کے دستور کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع کوٹلی کے حلقہ ایل اے 12 چڑہوئی سے آئندہ مدت کے لئے ممبران مرکزی مجلس عاملہ کی منظوری دے دی۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل محترمہ مہرالنساء کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مسلم کانفرنس نے مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی شفارشات کی روشنی میں مرکزی مجلس عاملہ کے جن نئے اراکین کی منظوری دی ہے اُن میں نعیم منصف خان، چڑہوئی ضلع کوٹلی۔قازین انجم راجہ،کالاڈب۔محمد سلیم خان،براٹلہ سہنہ کوٹلی۔عنایت گورسی، درگوٹی کراس۔محمدضاروب،گاؤں نجپور پاترہ۔محمد یونس،ساکن پورہ۔مظہر اقبال،پلال خورد کالا ڈب۔خادم حسین،پلال خورد کالا ڈب۔راجہ ظہیرخان،ساکن کسانڈا، چوک صاحبان اور سرفراز سبحانی،ساکن پنچن بالاکے نام شامل ہیں۔ محترمہ مہرالنساء نے نامزد تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد مرکزی سیکرٹریٹ میں اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close