تھوراڑ میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے الحاق پاکستان کنونشن نے مسلم کانفرنس کو بڑی جماعت ثابت کر دیا، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین پونچھ ڈویژن کی سینئر وائس چیئرپرسن ریحانہ خان نے کہاہے کہ تھوراڑ میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیراہتمام الحاق پاکستان تاریخ ساز کنونشن نے ثابت کردیا کہ مسلم کانفرنس ریاست کی بڑی جماعت اور ریاستی عوام کے حقوق کی داعی ہے، مجاہد اول نے کشمیریوں کو کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ دے کر پاکستان اور کشمیریوں میں لازوال محبت، عقیدت و احترام کے بندھن

میں باندھ دیا، پاکستانی و کشمیری ایک دوسرے کے حقوق کے لئے کٹ مرنے کو تیار رہتے ہیں، کوئی بھی مشکل حالات آئے ہوں پاکستانی قوم نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دیا، مسلم کانفرنس نے اس رشتہ کو ہمیشہ مضبوط کیا، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیا ن میں کیا، انھوں نے کہاکہ تھوراڑ کنونشن میں جن احباب نے بھرپور شرکت کی ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، انھوں نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے آٹا کے انرا خ بڑھانے اور فی من 200 روپے اضافہ کے اعلان کو غریب طبقہ پر بم گرانے کے مترادف قر ار دیا ہے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھی غریب مکاؤ تحریک پر عمل پیرا ہے، اور حکومت آزادکشمیر کی سیاسی رشوت دن بدن اپنے عروج کو پہنچ رہی ہے، الیکشن میں دھاندلی کے لئے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، دوسری جانب روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکموں میں ملازمین کی بھرتیوں کا کام تیزی سے شروع ہے جو کہ عجلت کی واضح مثال ہے، ریحانہ خان نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر فی الفور آٹا میں آضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے اور لاک ڈاؤن لگانے سے قبل غریب طبقہ کے مشکلات پر نظر ثانی کرے، ایسا نہ ہو کہ کرونا مکاؤ تحریک میں غریب کو ختم کردیا جائے۔ انہوں نے مذید کہا کہ مسلم کانفرنس کے الحاق پاکستان کنونشن سے اس پار ایک اچھا اور جاندار پیغام جاتا ہے چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھمبر سے تاؤ بٹ تک مجاہد اول کا پیغا م کشمیر بنے گا پاکستان نعرہ گھر گھر پہنچا کر نئی نسل کو پاکستان اور آزادکشمیر کی تاریخ سے روشناس کرایا اور نئی نسل میں شعور پیدا کیا کہ پاکستانی و کشمیری یک دل و یک جان ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close