اسلام آباد (آئی این پی )سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ کی ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے تقریب سینٹرل سیمپ نیشنل پارک ایریا پروڈکشن ون منعقد ہوئی اس موقع پر جبار،جاوید اقبال ،صداقت کیانی اور نعمان کیانی کی کاوشوں سے یار محمد فورمین ،محمد کاشف ایاز
سپروائزر،نوید حسن ،طاہر محبوب،مسعود احمد ،جاوید اقبال ،ملک نجیب ،ابراراحمد ،عبدالقدیر کیانی ،غلام حسین ،وسیم سہیل ،محمد نصیر ،سائیں پیراں دتہ بری امام ،فیاض ،محمد اسماعیل اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین امان اللہ گروپ اور ایمپلائز یونین پاشا گروپ کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مخلص ورکر کسی بھی تنظیم سے تعلق رکھتے ہو ہمیشہ انکو عزت کی نگاہ سے دیکھا لیکن کسی بھی مزدور دشمن نا م نہاد لیڈر کی غیر مشروط حمایت بھی قابل قبول نہیں جن لوگوں نے سی بی اے کے نام پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملازمین کے بچوں کا معاشی قتل کیا اور انتظامیہ کے ٹائوٹ بن کر ادارے و ملازمین کے مفاد کے خلاف اپنا کرداراداکیا آج وہ وقت کے دھارے کو دیکھتے ہوئے ہماری تنظیم کا حصہ بننے کو تیار ہیں لیکن ان جیسے میر جعفراور میر صادق کا کرداراداکرنے والوں کے لیے سی ڈی اے مزدور یونین میں کوئی جگہ نہیں ہے ،مزدور یونین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور اقتدار کی خاطر کبھی بھی اپنے محنت کشوں کے حقوق کا سودانہیں کیا ،واٹرسپلائی میں کام کرنے والے بیلدار ،ٹیوب ویل آپریٹر ،سپروائزر اور فورمینوں کو نہ صرف اپ گریڈ کیا
گیا بلکہ کول الائونس بھی دلوایاگیا اور مزدور یونین آئندہ کامیابی کے بعد ان تمام کے سکیلوں میں نہ صرف اضافہ کرے گی بلکہ فیلڈ سٹاف میں کام کرنے والے ملازمین گریسر،گن مین ،سیکورٹی گارڈ ،بیلداراور وہ ملازمین جن کی لائن آف پروموشن نہ ہونے کی وجہ سے ترقی نہ ہو سکی ان کے لیے بھی مزید ترقی کی راستہ ہموار کریں گے ،سی ڈی اے مزدور یونین نے ماضی میں بھی سی ڈی اے سروس ریگولیشن 1992میں ترمیم کر کے فیلڈ سٹاف کے لیے ترقی کا راستہ کھولا یہی وجہ ہے کہ واٹر سپلائی ملازمین نے گزشتہ ریفرنڈم میں بھی سی ڈی اے مزدور یونین کو کامیاب کیا ،تقریب میں قائدین سی ڈی اے مزدور یونین اورنگزیب خان ،راجہ شاکر زمان کیانی ،ایمپلائز یونین کے صدر سید مقبول حسین شاہ ،راجہ محمد رفیق ،راجہ نور محمد ،راجہ رفیق آف بنی گالہ ،راجہ تصور،احمد علی شیرازی ،سردارنسیم ممتاز،چوہدری منیر ،راجہ اشفاق،سید ظفر اقبال شاہ ،مہر حنیف ،منان شاہ ،چوہدری شاہد ،نمبردار منظور حسین ،سردار خان نیازی ،قیصر خان ،آصف صادق ،ملک یاسر ،ملک اسلم سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں