پاک چین دوستی کا واضح ثبوت، پاکستانی و کشمیری عوام کرونا ویکسین کسی نعمت سے کم نہیں، غزالہ عباسی

دھیر کوٹ،مظفرآباد (پی این آئی) پاک چین دوستی کا واضح ثبوت، پاکستانی و کشمیری عوام کرونا وائرس ویکسیئن کسی نعمت سے کم نہیں، کرونا وائرس ایک موذی اور عالمگیر وباء ہے، پاکستان و آزاد کشمیر میں کرونا کی لہر کے دوران جہاں دیگر اداروں نے اپنا کردار ادا کیا وہاں فرنٹ لائن پر کام کرنے والی

لیڈ ی ہیلتھ ورکر کسی سے پیچھے نہیں رہیں، انھوں نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز دھیر کوٹ، چمن کوٹ ہسپتال میں تعینات لیڈی سپر وائزر غزالہ عباسی نے کروناوائریس ویکسیئن لیڈی ہیلتھ ورکرز کو لگائے جانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس ایک عالمگیر وباء ہے لیکن اس کی لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اور اس کی لہر میں شدت کے دوران پاکستان و آزاد کشمیر میں ہو کا عالم تھا اور اس دوران پولیس، ضلعی انتظامیہ نے جہاں اپنا کردار ادا کیا وہیں پر ڈاکٹرز و لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنی جان پر کھیلتے ہوئے قوم کو بڑے نقصان سے بچانے میں کردار ادا کیا، اور کئی ڈاکٹرز اس وباء کا شکار ہو کر اس دنیا سے چلے گئے تاہم ان کے حوصلے بلند رہے اور جب کوئی اپنے گھر سے نکلنے کی جرات نہیں کرتا تھا تو ان شعبوں نے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا اور حکومت کو بھی چاہیے کہ ایسے فرض شناس عملہ کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر شعبہ سے منسلک ڈاکٹرز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا چاہیے۔اس موقع پر سماجی و سیاسی شخصیت شاہدہ تبسم عباسی نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کے دوران ڈاکٹرز اور

پیرا میڈیکل کی عوامی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں ڈاکٹرز ہمارے معاشرے کا سب سے اہم ستون ہیں اور پیرا میڈیکل کا شعبہ انتہائی جفا کش ہوتا ہے اور ایسے شعبوں سے منسلک افراد کیلئے حکومتوں کو اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close