مخالفین کی جھوٹ پر مبنی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ چوہدری محمد یٰسین سیکٹر آئی نائن، سترہ میل اور مرکزی الیکشن آفس میں قائدین مزدور یونین کا خطاب

اسلام آباد (پی این آئی) سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم کی تقریبات سیکٹر آئی نائن سینی ٹیشن سٹاف،سترہ میل اور مرکزی الیکشن آفس ستارہ مارکیٹ میں منعقد ہوئیں،آئی نائن میں سینی ٹیشن سٹاف اور آئی نائن کالونی کی مسیحی برادری نے چوہدری عارف،چوہدری عامر نذیر،چوہدری

ارشد چیئرمین،جاوید بشیر،چوہدری جارج،چوہدری مورس،الیاس صادق کھوکھر اورانکے دیگر ساتھیوں نے مزدور یونین کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کیا،سترہ میل میں الماس شاہ بخاری جنرل سیکرٹری پی وائی او اسلام آباد،سید فیصل شاہ اور ملک رحمان کی کاوشوں سے نثار محمود،محمد یاسین، شکیل چوہدری،سجاد چوہدری اور انکے دیگر ساتھیوں نے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،مرکزی الیکشن آفس میں مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،رابطہ کمیٹی کے ممبران اور اراکین مشاورتی کونسل کے اجلاس سے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،سید مقبول حسین شاہ،علی اصغر مانی بٹ،سردار محمد آصف،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد،احمد علی شیرازی،وارث دلیپ،راجہ رحیم نواز،کلیم عباسی،سید ظفر شاہ،ناصر عزیز،عرفان خان نے خطاب کیا،چوہدری محمد یٰسین نے ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل ٹولہ ایک طرف ریفرنڈم کیمپ لگاکر بیٹھا ہے اور دوسری طرف عدالتوں میں موقف پیش کرتا ہے کہ سی ڈی اے میں ہونا والا ریفرنڈم غیر آئینی ہے،تین سال تک لوٹ مار اور ملازمین کے حقوق کا سوداکرنے والے اور سی ڈی اے کی تقسیم پر جھوٹ کی سیاست کرنے والے آج عدالتوں میں ادارے میں ہونے والا ریفرنڈم رکوانے والے یہ دلیل پیش کر رہے ہیں کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے دس ہزار سے

زائد ملازمین ایم سی آئی کا حصہ ہیں،ان لوگوں نے ہمیشہ ادارے وملازمین کے خلاف میر جعفر اور میر صادق کا کرداراداکیا،گزشتہ ریفرنڈم میں ان لوگوں نے ڈبل بیسک اور مراعات کے خواب دکھا کر اقتدار حاصل کیا اور یہ مزدور دشمن یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ یہ اقتدار انکو ہمیشہ کے لیے ملا ہے،آج انکی اصلیت سب کے سامنے ہے یہی وجہ ہے کہ انکے مرکزی عہدیداران کی اکثریت بھی انکو چھوڑ چکی ہے اور انکو اپنی ناکامی اور عبرت ناک انجام دیوارپر لکھا نظر آرہا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ عوام کی عدالت میں آنے سے خوفزدہ ہیں،آج کا با شعور محنت کش جو روزانہ کی بنیاد پر جوق درجوق مزدور یونین میں شامل ہو رہا ہے مزدور یونین انکو یقین دلاتی ہے کہ کسی بھی قیمت پر انکی عزت نفس کو مجروع نہیں ہونے دے گی اور سی ڈی اے کے ہر محنت کش کو یہ قانونی حق حاصل ہے کہ وہ اپنے منتخب نمائندے اپنی مرضی سے بذریعہ ووٹ منتخب کر سکیں،مزدور یونین ہر محاذ پر ان نوسربازوں کا مقابلہ کرے گی اور سطح پر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے ملازمین کے بچوں کا معاشی قتل کرنے والے اور ادارے کے تباہی کے ذمہ دار اور مزدوروں کے حقوق کے سوداگروں کو ہر صورت میں ریفرنڈم کے میدان میں لاکر بے نقاب کرے گی،مزدور یونین کے تمام عہدیداران،ورکرز اپنی جدوجہد کے ساتھ ریفرنڈم مہم کو جاری رکھیں،نشانات الاٹ ہوچکے ہیں

اور انشاء اللہ بہت جلد ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا جائے گا اور مخالفین کا جھوٹ پر مبنی پروپگنڈہ دم توڑ دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close