ن لیگ و دیگر جماعتوں کو دھیر کوٹ میں بڑا سیاسی دھچکا، کھائی گلہ، درجنوں سیاسی کارکن مسلم کانفرنسی بن گئے

دھیر کوٹ،مظفرآباد (پی این آئی) حکمران جماعت مسلم لیگ ن ودیگر جماعتوں کو دھیر کوٹ میں بڑا سیاسی دھچکا، کھائی گلہ، میں شاندار انٹری درجنوں کانفرنسی بن گئے، مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو سردار عتیق احمد خان نے ہار پہنا کر مبارکباد دی، اس موقع پر ایک شاندار تقریب کااہتمام کیاگیا جس

میں سینکڑوں کی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے سردار عتیق احمد خان کاتقریب آمد پر پرتپاک استقبال کیا، شامل ہونیوالوں میں سردار ارشاد، سردار عبدالعزیز، سردار رضوان عباسی، اخلاق عباسی، عدنان عباسی، فیضان عباسی ودیگر شامل تھے، شمولیتی تقریب سے سردار عتیق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والا دور مسلم کانفرنس کا ہے، اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے دل مسلم کانفرنس کی طرف موڑ دیئے ہیں، حالات بتا رہے ہیں کہ مسلم کانفرنس پر مشکل وقت ختم ہو چکا ہے، مسلم کانفرنس کے وہ کارکن جو اسقامت کے ساتھ کھڑے رہے، ہم انھیں سلام پیش کرتے ہیں، مسلم کانفرنسی کارکنوں نے پہاڑ جیسی استقامت کامظاہرہ کیا، حکومتی ظلم وستم سہتے رہے لیکن ان کے پائیہ استقامت میں کوئی لرزش نہیں آئی، مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم کانفرنس سواد اعظم جماعت ہے، جو تحریک آزادی سمیت مقبوضہ کشمیر میں لازوال قربانیاں پیش کرنے والوں کے دکھوں کا مداوا کر سکتی ہے، مسلم کانفرنس میں شامل ہونے والوں کی عزت و احترام کا بھرپور خیال رکھیں گے، ہم سب ملکر ایک نئے سفر کاآغاز کررہے ہیں مجاہد اول کے حلقے کے لوگوں کاحق بنتا ہے کہ انکی بات سنی جائے، ہم سب مجاہد اول کے کارکن ہیں، انشاء اللہ جماعت کو بلندیوں تک پہنچائیں گے،

سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی سربراہی میں تمام کانفرنسی ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور جماعت کی کامیابی اور دیگرجماعتوں سے ہر طر کامقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے، سردا ر عتیق احمد خان نے کہاکہ مسلم کانفرنس کابنیاد ی منشور تحریک آزادی او ر کشمیریوں کی فلاح بہبود کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لانا ہے مسلم کانفرنس نے ہمیشہ کشمیریوں کی ترجمانی کی اور مجاہد اول کانعرہ کشمیر بنے گاپاکستان بلند کیااور بلندکرتے رہیں گے، کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے او ر اس منزل کے حصول کے لئے پاکستانی اور کشمیری برسوں سے قربانیاں دیتے آئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close