ملازمین کے خلاف منفی کردار ادا کرنے والے بے نقاب ہو چکے، چوہدری محمد یاسین، لیبر یونین واٹر سپلائی کے سید ظفر شاہ، ایس ٹی پی کے صدر سرور خان، ڈی سی آفس ملازمین کی مزدور یونین میں شمولیت

اسلام آباد ( پی این آئی) سی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ گروپ واٹرسپلائی پروڈکشن ٹو کے صدر سید ظفر اقبال شاہ کی قیادت میں شہباز مسیح،دانش بھٹی،سہیل مسیح،رامیش مسیح،محمد آصف،مظفر،شفقت محمود،مجاہد،عامر انور،شاہد اسلم،عمران ایوب،ریحان عباسی،ماجد علی شیخ،زاہد حسین،شہریارزاہد اور شیخ

پور میں ڈی سی آفس لینڈ ریونیو ڈائریکٹوریٹ سے چوہدری الجزائرگرداور کی قیادت میں تحصیلدار سید یاسرعرفات،نائب تحصیلدار اسد ریاض،شاہد محمود پٹواری،امجد مسعود مغل،ثاقب خان،چوہدری غلام دستگیر،ملک جاوید،میاں محمود،آصف شاہ،اظہر عباسی،انور زیب اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ آئی نائن سے معروف عباسی اور صبح خان کی کاوشوں کی ایس ٹی پی لیبر یونین کے صدر سرور خان،عابد حسین،سہیل احمد،نواز خان،محمد الیاس،نثار احمد،محمدا ختر اعوان،عدیل احمد،میر حسن،فیصل شہزاد،ذوالفقار مسیح،عدیل احمد،قمر الحق،سید محمود نے امان اللہ گروپ اور پاشا گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا، ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین نے نئے شامل ہونے والے تمام ملازمین شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ جس نا اہل ٹولے نے ملازمین کے خلاف میر جعفر اور میر صادق کا کرداراداکیا آج وہ سی ڈی اے کے محنت کش کو ریفرنڈم میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے سے روکنا چاہتے ہیں اور وہ باربار ریفرنڈم رکوانے کے لیے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں اور اپنی ناکامیوں کا حساب دینے کی بجائے ریفرنڈم سے فرارہونے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں یہ مزدور دشمن ٹولہ آج ایک بار پھر ملازمین کے

سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ماضی میں انہوں نے ملازمین کی اپ گریڈیشن،انکے پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی میں رکاوٹ بننے میں بھی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے عدالتوں کا سہارا لیا،تین سال تک اگر انہوں نے سبز باغ دکھانے کی بجائے حقیقی طور سی ڈی اے کے محنت کش کی کوئی خدمت کی ہوتی اور انکے حقوق کا تحفظ کیا ہوتا تو نوسربازوں کا یہ ٹولہ آج یوں عدالتوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرتا،ریفرنڈم میں ملازمین کو اپنے حق رائے دہی کا مکمل قانونی اور آئینی حق حاصل ہے اور سی ڈی اے مزدو ریونین کے ہوتے ہوئے کوئی بھی ان سے یہ حق نہیں چھین سکتا،ادارے میں ریفرنڈم ہر صورت ہو کر رہے گا اور سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کوان کا حق دلواکر رہے گی،سی ڈی اے کے تمام محنت کش اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close