وزیر اعظم عمران خان نے قبائلی جوانوں کا دیرینہ مسئلہ تھری جی اور فور جی بحال کر کے مقامی لوگوں کے دل جیت لئے، پی ٹی آئی وانا کی پریس کانفرنس

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر وائس پریزیڈنٹ غلام رسول ودیگر عہدیداروں کا وانا پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان وانا سب ڈویژن کی عوام کی جانب سے جناب عمران خان وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے

قبائلی جوانوں کا دیرینہ مسئلہ اور غور طلب تھری جی اور فور جی بحال کر کے مقامی لوگوں کے دل جیت لئے۔ اس موقع پر ضلعی وائس پریزیڈنٹ کے علاوہ ویلفیئر وینگ کے نائب صدر ولی محمد، وانا سب ڈویژن کے جنرل سیکرٹری عابد وزیر، یوتھ وینگ کے وائس صدر محمد نور، غلام صدیق و دیگر کیبینیٹ کے اراکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر کے پی کے شاہ فرمان خان، وفاقی وزیر امور کشمیر  علی امین خان گنڈاپور، معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان عثمان ڈار اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر  کو قبائلی اضلاع کی خصوصی ترقی  ودلچسپی پر خراج تحسین پیش کیا۔ نوجوان  کامیاب  پروگرام  اور سٹوڈنٹس سکالرشپس پروگرام  کا یہاں سے آغاز کرکے پی ٹی آئی کا منشور اور عمران خان کی ویژن کو عملی شکل دیا۔ اس کے علاوہ زیتون درخت و پیوندکاری کے باغات علاقہ میں غریب لوگوں کی معشیت اور طرز زندگی بہتر کرنے میں پاکستان تحریک انصاف اعلی قیادت کی پسماندہ علاقہ کی ترقی کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اپنے دورے میں ٹیکنیکل کالجز اور یونیورسٹیز اور آمدورفت کے لیے پختے سڑکیں بنانے کے اعلانات کرکے لائق تحسین ہیں پریس کانفرنس میں ویلفیئر وینگ کے نائب صدر ولی محمد اور وانا سب ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری عابد وزیر نے ڈپٹی کمشنر جنوبی

وزیرستان خالد اقبال اور آئی جی ایف سی ساؤتھ سے اپیل کرتے ھوئے کہا کہ انٹر نیٹ کی سہولت تیز نہ کرنے کے اقدامات کا نوٹس لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close