خوشی ہے کہ تیس ہزار سے زائد لوگوں نےاپنا ووٹ دے کر اعتماد کا اظہار کیا، ارباب غلام رحیم کی ہارنے کے بعد پریس کانفرنس

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نےکہا ہےکہ الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کےتمام ریکارڈ توڑ دیےہیں پی ڈی ایم میں سیاسی جماعتیں نہیں مافیاز ہے اگر عمران خان آج انہیں این آر او دےدیں تو یہ سارے خاموش ہوکر بیٹھ

جائیں عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی کے رہنماوں کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی دھونس دھمکیوں سے ان کو میدان خالی مل جائے ہم انکا بھرپور مقابلہ کرینگے ارباب غلام رحیم نےکہا کہ مجھے خوشی ہےکہ مجھ پر حلقے کے تیس ہزار سے زائد لوگوں نےاپنا ووٹ دےکر اعتماد کا اظہار کیا انشاءاللہ حلقے کی عوام سے رابطہ رہے گا پیپلزپارٹی کی حکومت نے تو غریبوں کی پینشن کے پیسے تک نہیں چھوڑے ہیں مختلف سوالوں کےجواب دیتے ہوئے ارباب غلام رحیم نےکہا کہ پی ڈی ایم کی شکل میں ساری مافیاز اکھٹی ہوگی ہےیہ سارے اپنی کرپشن بچانے کےلیے اکھٹے ہیں ارباب غلام رحیم نےکہا کہ یہ لوگ عمران خان کو سیلکیڈ کہتے ہیں مگر سندھ میں یہ خود سیلکیڈ ہے پیپلزپارٹی کی سیاست ہی پیسہ بنانا ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہےارباب غلام رحیم نےکہا کہ اگر سینٹ الیکشن ہوتے ہیں تو انشاءاللہ تحریک انصاف اتحادی جماعتوں کےساتھ اکثریت حاصل کرکے مثبت ملک وقوم کےمفاد میں قانون سازی کی جائے گی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے ماروی کےدیس کےلوگوں جو دھمکیاں دی ہے انہیں سردار شاہ کی سوچ پر شدید افسوس ہواہے ہم ان دھمکیوں سے ڈرنےوالے نہیں ہے ہم

اپنے ایک ایک ووٹرز کی حفاظت اور انکا تحفظ کرنا آتا ہے آپ نے لوٹ کھسوٹ کے علاوہ کیا کیا ہے عوام کےلیے کچھ کرکے دکھائے ہم آپ کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں