پی ایس 52 کے ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کی جائے، ارباب غلام رحیم کا مطالبہ

عمرکوٹ (سید فرقان ہاشمی)عمرکوٹ کےصوبائی اسمبلی کےحلقے پی ایس “52”پر گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہےکہ وہ مطالبہ کرتےہیں کہ اٹھارہ جنوری کوالیکشن کےدن پولنگ اسٹیشن کےاندراور باہر فوج کوتعنیات کیاجائےارباب غلام نے کہناکہ اٹھارہ جنوری کو

ہونے والے ضمنی الیکشن کو چوری کرنے کی کوشش کی جاری ہے ہماری بار بار کمپلین کرنے کے باوجود ہماری شکایات پر توجہ نہیں دی جاری ہے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے حامی اسٹاف تعنیات کیا جا رہا ہے ہمیں ڈیوٹی عملے کی لسٹ نہیں دی جاری ہے کہا جارہا ہےکہ سکریٹ ہے میڈیا کےمختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نےکہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اٹھارہ جنوری کے الیکشن کو آزادانہ صاف شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جائے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا کہناتھا کہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ الیکشن عملے کوہٹا کر غیرجانبدارانہ عملہ تعنیات کیا جائے انہوں نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نےاور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کرپشن کے پیسوں کے بل بوتے پر الیکشن چوری کیا ہے انہوں نےکہا کہ عمرکوٹ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بے خوف سے باہر نکل کر حق وسچ کا ساتھ دیں صاف ستھری قیادت کا انتخاب کریں ارباب غلام رحیم نےکہا کہ وہ وزیراعظم عمران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور صاف شفاف الیکشن کےانقعاد کو یقینی بنایا جائے اس موقع پر ایس یو پی پارٹی کے رہنما روشن برڑو نے پی ایس باون پر گرینڈ ڈیموکریٹک کے امیدوار ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی حمایت کا اعلان کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔

فاروق حیدر کی حکومت عوام کو سہولت دینے کے بجائے اپنے حقوق کی خاطر لڑنے پر عوام پر پرتشدد کاروائیاں کر رہی ہے، چوہدری لطیف اکبر مظفرآباد (پی این آئی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آزاد پتن میں مظاہرین پر پولیس تشدد پر بھرپور مذمت کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آزادکشمیر فوری طور پر آٹے کی قیمتوں میں کمی کرے اور تشدد کے مرتکب کرداروں کو معطل کر کے قرار واقعی سزا دی جائے- انہوں نے کہا ہے کہ آزاد پتن مظاہرین میں زخمی ہونے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار فیصل خان اور دیگر کارکنان شامل ہیں۔ فاروق حیدر کی حکومت عوام کو سہولت دینے کے بجائے اپنے حقوق کی خاطر لڑنے پر عوام پر پرتشدد کاروائیاں کر رہی ہے۔ حکومت اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلئے کچھ دنوں قبل اساتذہ جو اپنے حقوق کیلئے مظفرآباد احتجاج کر رہے تھے ان پر بھی لاٹھی چارج کرنے کے بعد آج جو آزاد پتن میں فاروق حیدر کی ایما پر جو پولیس گردی کی گئی بھرپور مزمت کرایک طرف فاروق حیدر بڑے بڑے سرکاری افسران کے الانسز میں اضافہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف غریب عوام جو کہ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں انہیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج پر

تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔۔۔۔

close