صوبائی الیکشن کمشنر محمد انور چوہان کا عمرکوٹ میں پی ایس 52 کے ضمنی انتخابات کا جائزہ

عمرکو ٹ (سید فرقان ہاشمی) صوبائی الیکشن کمیشن محمد انور چوہان نے عمرکوٹ پی ایس 52 کے ضمنی انتخابات کا جائیزہ لینے کے لیے ایک دن کے دورے پر عمرکوٹ پہنچے جہاں انہوں نے سوریہ بادشاھ کامپلیکس ہال عمرکوٹ میں ضلع انتظامیہ عمرکوٹ ، الیکشن کمیشن کے افسران اور متعلقہ محکموں کے

افسران سے کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی آگاہی لی ، اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر سندھ محمدانور چوہاں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہر ممکن کوشش ہے کہ صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلمان راجا کی خصوصی ہدایات پر میں یہاں انتظامات کا جائیزہ لینے آیا ہوں ،قبل از ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ضمنی انتخابات سے متعلق کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ضلع انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے ضمنی انتخابات کو صاف و شفاف بنانے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پی ایس 52 کے پولنگ کے لیے 128پولنگ اسٹیشن قائم کی گئی ہیں جس میں 38 نارمل ، 40 حساس اور 50 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن ہیں جس میں پولنگ اسٹاف پرزائیڈنگ افیسر 128، اسسٹنٹ پرزائیڈنگ افسر 423، پولنگ افیسر 423 نائب قاصد 128 مقرر کئے گے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے 1421 افیسر اور اہلکار مقرر ہونگے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرس اہلکار بھی مقرر کئے جائیں گے جس میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 04 سے 05 جوان ، حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 03 سے 04 جوان اور نارمل پولنگ اسٹیشن پر 03جوان مقرر کئے جائیں گے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار

واقع سے نمٹنے کے لیے اضافی پولیس نفری کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا ، پولنگ کے دن پولیس اور پاکستان رینجرس کی موبائل ٹی میں بھی ہائی الرٹ رہیں گئی ۔ صوبائی الیکش کمشنر محمد انور چوہان نے بعدا زا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم سید علی مردان شاھ کی وفات کے بعد یہ نشت خالی ہوئی تھی جس پر 18 جنوری 2021 کو ضمنی انتخابات کروائے جا رہے ہیں ضمنی انتخابات میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کمیرائیں اور تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان رینجرس اور پولیس کے جوان مقرر کئے گے ہیں اس کے علاوہ تمام پولنگ اسٹیشنو ں میں عملے کی مقرری بھی کر دی گئی ہے ، صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر موبائل فون استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی اس ضمن میں پزائیڈنگ افسر کے علاوہ کسی کو بھی موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ، انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام میں ووٹ کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرئے کیونکہ میڈیا کا سماج کی بہتری میں بہت اہم کردار ہے ،صوبائی الیکشن کمشنر محمد انور چوہان نے کہا کہ حکومت سندھ نے 18 جنوری 2021 کو پی ایس 52 عمرکوٹ ضمنی انتخابات کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے تاکہ لوگ کو با آسانی پولنگ اسٹیشن جا کر اپنے ووٹ کا اندراج کر سکیں ، انہوں نے مزید کہا کہ

ضمنی انتخابات میں درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر آفیس ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیس اور ریٹرنگ آفیس میں کمپلینٹ سیل بھی قائم کر دئے گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف وزری نہ کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں میں اسلحہ کی نمائش کرنے ، ہنگامہ آرائی کرنے ، عوام منتخب امیداور کو ووٹ دینے کے لیے ورغلانے پر پرزائیڈنگ افیسر کو قانونی کاروائی کرنے کے لیے مجسٹریٹ کے اختیارات ہونگے تاکہ صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے ، ایک سوال کے جواب میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ امیدواروں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے عملے کے حوالے سے جو بھی خدشات ہیں ان کے حل کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے ، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ شاھجھان نے بتایا کہ ضمنی انتخابات میں بہتر ماحول اور حفاظتی انتظامات کے لیے سکیورٹی کے انتظامات مکمل کئے گے ہیں اور امیدواروں کو واضع کر دیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کوڈآف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی ہوگی ، بعدا زا صوبائی الیکشن کمشنر محمد انور چوہان نے پولنگ اسٹیشن جس میں گورمینٹ بوائیزہائی اسکول ویرکو شریف، گورمینٹ بوائیز مسلم پرائمری اسکول ، گورمینٹ گرلس

ہائی اسکول ویراو شریف کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائیزہ لیا ، اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمن میمن ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر وسیم جعفری ، ریٹرنگ افسر سید عامر حسین شاھ، ایس ایس پی شاھجھان ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عمرکوٹ محمد اسلم ، ریجنل ڈائریکٹر کالیج میر چند ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر بلاول بھٹی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر الھداد راٹھوڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات غلام رضا کھوسواور دیگر افسران موجود تھے———

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close