پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کی صاحبزادی عالیہ یٰسین نے قانون کی ڈگری حاصل کر لی

اسلام آباد ( پی این آئی) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی صاحبزادی عالیہ یٰسین نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے قانون کے شعبے میں امتیازی نمبروں سے لاء کی ڈگری حاصل کر لی ۔ بہت جلد وہ وکالت کے شعبے میں اپنے عملی کام

کا آغاز کریں گی،پاکستان بھر کے مزدور رہنماؤں نے پی ڈبلیو ایف کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین کو انکی صاحبزادی کی اعلیٰ کارکردگی اور کامیابی پر مبارکباد کے پیغام بھیجے جس پر چوہدری محمد یٰسین نے تمام مزدور رہنماؤں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔ راجہ محمد اسحاق خان 20 سال سے زائد برطانیہ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے جہدوجہد کرتے رہے، سردار عتیق احمد خان مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمدخان نے کہاکہ راجہ محمد اسحاق خان مسلم کانفرنس کے نظریاتی رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی تحریک آزادی، عوامی حقوق اور الحاق پاکستان کے لئے وقف کررکھی تھی۔ عرصہ 20 سال سے زائد برطانیہ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے جہدوجہد کرتے رہے اور ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کواجاگر کیا۔ تحریک آزادی کے لیے راجہ اسحاق خان کی خدمات کو مسلم کانفرنس خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ مرحوم نے برطانیہ میں مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر دیگرعہدوں پرفائز رہ کر جماعت کی مضبوطی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں ان کی جماعت کیلئے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ ان خیالات کااظہار قائدمسلم کانفرنس سردارعتیق احمدخان نے گزشتہ روز برطانیہ میں مسلم کانفرنس کے چیف آرگنائزر راجہ اسحاق خان کی وفات

پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر میں قائداعظم محمد علی جناح اور چوہدری غلام عباس کاسیاسی ورثہ ہے۔ ا س جماعت نے ریاست کے مسلمانوں میں سیاسی شعور کی بیداری میں بنیادی کردار ادا کیا۔راجہ اسحاق خان مسلم کانفرنس کے بانی رکن تھے نامساعد حالات میں مسلم کانفرنس کا پرچم گرنے نہیں دیا اور جب بھی مسلم کانفرنس کو تقسیم کرنے کی کوشش کی گئی تو راجہ اسحاق خان نے پوری قوت سے اس کی بھرپور مذمت کی۔ سردارعتیق احمدخان نے کہاکہ مسلم کانفرنسی کارکن اپنے اسلاف کو یاد کر کے نئے عزم سے تحریک آزادی اور عوامی حقوق کے لیے کام کرنے کے لیے کمربستہ ہوں۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔ انہوں نے کہاکہ مرحوم کی وفات سے جماعت میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکتا۔ ان کی وفات سے مسلم کانفرنس ایک نظریاتی اور مخلص کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ اسحاق خان جماعت کے اندر انفرادی پہچان رکھتے تھے۔انہوں نے ہرفورم پر جماعت کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close