ایک طرف حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے محکمانہ ترجمانوں سے وضاحتی بیان جاری کروا رہی ہے اور نتائج اس کے برعکس ہوتے ہیں، ریحانہ خان

مظفرآباد (پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین کی سینئر وائس چیئر پرسن پونچھ ڈویژن ریحانہ خان نے کہا ہیکہ ایک طرف محکمہ خوراک کے ترجمان وضاحتی بیان جاری کرتا ہے کہ آزاد کشمیر میں سرکاری آٹا وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ پونچھ ڈویژن میں آٹا کی ناپیدگی کے خلاف گزشتہ روز

مظاہرے کیے گئے، کتنی ستم ظریفی ہے کہ ایک طرف حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے محکمانہ ترجمانوں سے وضاحتی بیان جاری کروا رہی ہے اور نتائج اس کے برعکس ہوتے ہیں، آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے وفاق سے آٹا سبسڈی کیلئے 6 ارب روپے کا مطالبہ کررہی ہے، آٹا بحران پیدا کر کے وفاق سے رقم بٹورنا چاہتی ہے، اور آزاد کشمیر کے عوام کو احتجاج پر مجبور کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، بتایا جائے کہ آٹا اور گندم سبسڈی کی جانب سے ملنے والی رقم کیسے خرچ کی گئی جبکہ حکومت کی جانب سے فائن آٹا کے ریٹ پر مشتمل نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے اور عوام کو غیر معیاری آٹا فراہمی کیا جارہا ہے اور اس کے انراخ فائن آٹا کے وصول کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے،ایسے میں عوام احتجاج نہ کریں تو کیا کریں، انہوں نے کہاکہ آٹا مہنگا کرنے کے باوجود حکومت آزاد کشمیر آٹا فراہمی میں مکمل ناکام ہے اور اگر آٹا بحران پر قابو نہ پایا گیا تو آزاد کشمیر میں غریب طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہو جائے گا اسلئے حکومت فی الفور اپنے منفی پروپیگنڈے چھوڑ کر معیاری آٹا کی فراہمی کو یقینی بنائے اور اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے ترجمان نہیں بلکہ عوام کا کا سامنا کرے اور عوام کو بنیادی زندگی کی ضرورت کی فراہمی کو یقینی بنائے۔۔۔۔

وانا کے اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمسس کیک کاٹا

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا کے اسسٹنٹ کمشنر بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ نے مسیحی برادری کے ساتھ کرسمسس کیک کاٹا، اس موقع پر ساوتھ ریجن خیبر پختونخوا کے صدر آکاش مسیح، الیاس مسیح، پرویز مسیح کے علاوہ مسیحی برادری کے لوگوں نے شرکت کی، مسیحی برادری نے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیرخان اور اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیرستان کرسچین کمیونٹی نے شمالی وزرستان محروم طبقے کی اقلیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ خان نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انشاءاللہ جلد ہی مسیحی برادری کے مسئلے حل ہونگے۔ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان حمزہ خان نے مسیحی برادری کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا، مسیحی برادری نے دونوں اسسٹنٹ کمشنرز کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں