پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی تنظیموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

مظفر آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی گورننگ کمیٹی کی منظوری اور صدر وویمن ونگ آزادکشمیر ، محترمہ تقدیس گیلانی کی ہدایت پر جنرل سیکرٹری آذادکشمیر وویمن ونگ محترمہ گلزار فاطمہ کی طرف سے ضلع مظفرآباد، ضلع ہٹیاں بالا، ضلع میرپور اور ضلع کوٹلی کے باضابطہ نوٹیفکیشن

جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹفکیشن کے مطابق فرناز اعوان ، عافیہ خان کو بالترتیب صدر ، جنرل سیکرٹری ضلع مظفرآباد ، شگفتہ روشن کیانی ،مریم فاطمہ کو صدر ، جنرل سیکرٹری ضلع ہٹیاں بالا ،صائمہ الیاس اور نورین بی بی کو صدر ،جنرل سیکرٹری ضلع کوٹلی جبکہ قرة العین ،فوزیہ بٹ کو بالترتیب صدر ،جنرل سیکرٹری ضلع میرپور تعینات کر دیا گیا ہے
اس موقع پر عنبریں ترک سیکرٹری اطلاعات شعبہ خواتین آذادکشمیر نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے بیان میں تمام نئی عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستان تحریک انصاف کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور امید کرتی ہوں کہ آئندہ آنے والے انتخابات میں تحریک انصاف شعبہ خواتین آذادکشمیر کہ ذمہ داران اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی
عنبریں ترک کا کہنا تھا کہ شعبہ خواتین آذادکشمیر کی سٹی اور تحصیل سطح کی تنظیم سازی کا کام بھی آخری مراحل میں ہے اور اعلان جلد متوقع ہے جبکہ تنظیم سازی مکمل کرنے کے بعد جلد ہی خواتین ورکرز کا تاریخ ساز کنونشن بلایا جائے گا۔ عنبریں ترک نے مذید کہا کہ تحریک انصاف میں خواتین کی شمولیت کا بڑھتا ہوا رجحان خوش آئند ہے اور یہ دیکھ کر مسرت ہوتی ہے کہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی اور

تبدیلی کی خواہاں خواتین اس قافلے کا حصہ بن رہی ہیں۔ اس موقع پر عنبریں ترک نے مرکزی صدر انصاف وویمن ونگ نوشین حامد ،مرکزی جنرل سیکرٹری ، سیمی ایزدی ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خولہ خان کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم سازی جیسے مشکل مرحلے سے گذر کر میرٹ پر تعیناتیاں کرنا یقینا مرکزی قیادت کی قدم قدم پر رہنمائی کی وجہ سے ممکن ہوا ۔عنبریں ترک نے محترمہ نیلوفر بختیار مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و مشیر برائے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا بطور خاص شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اپنی گونا گوں مصروفیات میں سے وقت نکال کر شعبہ خواتین کی رہنمائی کی اور خواتین عہدیداران کی سیاسی تربیت میں اپنابھرپور کردار ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں