احساس پروگرام سروے غریب عوام کے ساتھ فراڈ ہے، اے این پی وانا کے صدر عابد پرویز کی گفتگو

وانا (قسمت اللہ وزیر ) عوامی نیشنل پارٹی وانا کے صدر عابد وزیر کی قیادت میں جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا کے سیاسی افراد نے حالیہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نئے سروے اور احساس پروگرام کے حوالے سے وانا پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اس بار جو سروے ہورہاہے ایک بار پھر

غریب عوام کے ساتھ فریب اور ناٹک ہے انہوں نے کہا کہ پہلے کی طرح سروے کی جارہی ہے، جو منظور نظر افراد پر مبنی تھی اس بار حکومت نے ان پڑھ اور ڈوبلیکٹ اساتذہ کو ڈی وائس دی گئی ہے اس کا مطلب ہے کہ قبائلی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہے۔ زوبیر وزیر نے کہاکہ ہم قبائلی عوام مذکورہ دونوں پروگرامز کو خوش امدید کہتے ہیں لیکن حکومت کو چاہئے کہ ان پروگرموں کے لیے تحصیل سطح پر سنٹرز کو قائم کیا جائے، تاکہ عوام کو مشکلات سے نجات حاصل ہوجائے احسان اللہ وزیر نے کہاکہ حکومت نے وانا بازار میں مذکورہ پروگرامز کے سنٹرز پرائیوٹ دکانداروں کو دی گئی ہے دور دور سے انے والے لوگوں کو مفت میں تنگ کرتے ہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پروگراموں کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں ورنہ وزیر قوم احتجاجاً سروے کو روکیںگے۔ اس موقع پر زین الله وزیر اور محمد نبی وزیر بھی موجود تھے۔۔۔۔

سردار عزیز محمد خان کی وفات پر سردار عتیق احمد خان کا اظہار تعزیت

مظفرآباد، راولپنڈی(پی این آئی) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے گزشتہ روز اسلام آباد میں مجاہد اول کے دیرینہ ساتھی سردار عزیز محمد خان کی وفات پر ان کی رہائش گاہ جا کر بیٹوں عبدالوہاب، عبدالقادر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سردار عزیز محمد خان ایک اعلیٰ پائیہ کی شخصیت تھے انہوں نے ہمیشہ مجاہد اول کا ساتھ دیا اور ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے، ایسے وفادار او ر ہمدرد دوست آج ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے، اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے، اس موقع پر سابق وزیر حکومت راجہ محمد یاسین خان جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر کے سربراہ مولانا سعید یوسف ودیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close