مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کے بعد سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کی کورونا رینڈیم سمپلنگ کا عمل شروع

مظفرآباد (آئی ا ین پی) دارالحکومت مظفرآباد میں کرونا مثبت کیسز کے بعد متعلقہ ایریاء میں سمارٹ لاک ڈائون کا نفاذ ، متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں کے کرونا رینڈیم سمپلنگ کا عمل شروع ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد عبدالحمید کیانی کی ہدایت پر نائب تحصیلدار سید ضمیر شاہ کی کے ہمراہ محکمہ صحت کی ٹیم اور

پولیس کی نفری نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون لگایااور ان ایریاء میں دفاتر اور رہائشی افراد کی کرونا سمپلنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو کروناء وائرس سے بچائوکے لئے آگاہی مہم بھی شروع کردی گئی ہے جس کے مطابق شہریوں کو ماسک ، اور سماجی فاصلہ سمیت سینٹائزر کا استعمال یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی جارہی ہیں ، ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں پہلے کی طرح اس بار بھی اپنے فرائض کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں کو کرونا سے بچائو کے لئے کوشاں ہے اور ضلعی انتظامیہ اور صحت عامہ نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ شہری اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ، ہاتھوں کو بار بار اچھے صابن سے دھویں ، گھروں سے نکلنے اور داخل ہونے کے وقت ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے دوسرے شہریوں کو بھی کرونا سے بچائوکے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close