شاعر اسرار اتل کا تاج محمد وزیر کے ساتھ موسیٰ نیکہ درویش کے مزار پر حاضری

وانا (قسمت اللہ وزیر ) پشتو کے مشہور اور نامور شاعر اسرار اتل نے جنوبی وزیرستان وانا کا دورہ کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی جنوبی وزیرستان نے اسرار اتل کا زبردست استقبال کیا اور عوامی نیشنل پارٹی سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی تاج محمد وزیر اور پارٹی ورکرز کے ساتھ جنوبی وزیرستان کے مختلف

علاقوں کا سیر کیا۔ شاعر اسرار اتل کا تاج محمد وزیر کے ساتھ انگوراڈہ وزیر قوم کے دادا موسیٰ نیکہ درویش کے مزار پر حاضری دی۔ زیارت پر حاضری کے موقع پر تاج وزیر نے کہا کہ یہ ایک تاریخی زیارات ہے۔ لیکن بدقسمتی سے موسی نیکہ کا مزار جو دہشت گردوں نے کئی بار اس کو بموں سے اڑا دیا۔ آج تک ویران پڑا ھے اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر تاج وزیر نے کہا کہ مجھے بڑا افسوس ہوا کہ وزیر قوم میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہونے والے موسی نیکہ کے نواسوں میں سے کسی نے بھی یہ ہمت نہیں کہ وہ اس مزار کو پھر سے تعمیر کرے اور اپنے آبا و اجداد کے مزار کو آباد کر سکے۔ تاج محمد وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس مزار کو ہر صورت نئے سرے سے تعمیر کرینگے اور عوام کی مالی تعاون سے اس کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے وزیر قوم کے مخیر حضرات سے اس مزار کی دوبارہ تعمیر کے لئے اپنے حصے کی مالی معاونت دینے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر حکومت اس مزار کو نہیں بنائیں گے تو ہم خود عوام کے ساتھ مل کر اسکو بنائنگے۔ اس تاریخی زریاب کو دوبارہ سے تعمیر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ یہ زیارات انگور اڈہ کے مین روڈ سے ایک کلومیٹر پر واقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close