جنوبی وزیرستان میں ڈومیسائل کا طریقہ کار نے عوام کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں، حکام بالا نوٹس لیں، خیال محمد وزیر

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان میں ڈومیسائل کا طریقہ کار میں ردوبدل کرکے عوام کیلئے مشکلات پیدا کردی ہے حکام بالا نوٹس لیں، وانا سیاسی اتحاد کے جنرل سیکریٹری اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی رہنماء خیال محمد وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسائل بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ

نے سخت مشکلات پیدا کردی گئ ہیں جو ناقابل قبول ہے، ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ اس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس سے جنوبی وزیرستان کے غریب عوام کیلئے کافی دشواری کا سبب ہوگی، ضلع جنوبی وزیرستان میں ڈومیسائل بنانے کیلئے علاقے کی پیدائشی خانان و ملکان کی شناختی کارڈ کی کاپی اور سٹمپیپر لازمی قرار دیا گیا۔ سٹم پیپر پر وہی دستخط ہونی چاہیے جو ڈومیسائل پر کی گئی ہوں۔ ڈومیسائل پر والدین کی رنگین شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لگانا لازمی ہوگی ۔ والدین کے وفات سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔ پرنٹڈ ڈومیسائل صرف ہذا دفتر سے شناختی کارڈ کی کاپی پر وصول کئے جائنگے۔ جن پر باقاعدہ ڈومیسائل کلرک سے دستخط اور دفتری نمبر لگا ہوگا ، بازار سے لائے گئے فارم قابل قبول نہیں ہوگا۔ خیال محمد وزیر نے کہا کہ ڈومیسائل کیلئے جو پہلے طریقہ کارتھا وہ بہتر تھا مگر اب چونکہ ضلعی انتظامیہ نے ڈومیسال پراسس مذید سخت کردی گئ جسکی وجہ سے علاقے کی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں دفاتروں کے چکر میں قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ضرور ڈومیسائل بننے میں ویفریفیکشن کرائے مگر لوگوں کو تکلیف نہ دیں۔ انہوں نے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان سے پرزور مطالبہ کیا۔ کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ڈومیسائل بنانے میں مشکلات کم کرکے اسانیاں پیدا کریں. ورنہ ائے روز وزیرستان کے دل برداشتہ عوام ریاست کےخلاف اواز اٹھانے پر مجبور ہوگی۔۔۔۔

close