ڈاکٹر ماہا کی کہانی میں نیا موڑ، میرپورخاص، سیشن کورٹ نے قبرکشائی کی درخواست کیوں مسترد کردی؟

میرپورخاص(آئی این پی)میرپورخاص کی سیشن کورٹ نے ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کی درخواست مسترد کردی۔عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ گزری تھانے کراچی میں درج ہوا اور ایس ایس پی ساتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سیاجازت نامہ حاصل نہیں کیا اس لیے ڈاکٹر ماہا علی کی

قبر کشائی کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر قبرکشائی کے لیے میرپور خاص گیا ہواہے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی نے پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر سماعت جمعرات 10ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں خاتون ڈاکٹر ماہا علی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ڈاکٹرماہا علی کی تدفین ان کے آبائی علاقے میرپورخاص کے قریب گاں گروڑ شریف میں کی گئی تھی، ڈاکٹر ماہا علی کی مبینہ خودکشی پرپولیس نے عدالت سے قبرکشائی کی اجازت طلب کی تھی جو کہ مسترد کردی گئی۔۔۔۔

close