حکومت پاکستان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت فلڈ بند پر نئے پودے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم (طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤپرویز اخترنے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن اور بزدارحکومت کی کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت 6 کلومیٹر طویل جہلم فلڈ بندپر 9200 نئے پودے لگائے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرراؤپرویز اختر نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود کی

ہدایت پر جہلم کے حفاظتی بند پر محکمہ جنگلات جہلم کی جانب سے لگائے گئے پودوں کی انسپکشن کی اور موقع پر لگائے گئے پودوں کی نشود نما کے حوالے سے اظہار اطمنان کیا۔اس موقع پر فلڈ بند پر لگے پودوں کے بارے ڈویژنل فارسٹ آفیسر جہلم سدھیر احمد مغل نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جہلم فلڈ بند پردس ہزار کے قریب نئے پودے لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پودوں کی بھرپور دیکھ بھال بھی کی جا رہی ہے۔ پودوں کی نشونما، اور انکی بہتر دیکھ بھال کے لئے حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ تمام پودوں کی دیکھ بھال اور انکو بروقت پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا ہے کہ اس پراجیکٹس میں پھل دار، پھول دار اور سایہ دار پودے لگا کر جہلم شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلوں پر قابو پانے اور محفوظ مستقبل کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور انکی دیکھ بھال کرنا ہو گی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی سید نذارت علی اور دیگر افسران موجود تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں