وزیراعظم نے ٹریڈ لائسنس ختم کئے ایم سی آئی کا نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ اجمل بلوچ، وزیراعظم نے 19 فروری کو تمام ٹریڈ لائسنس ختم کر دیے تھے۔ خالد چوہدری، شہزاد عباسی

اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکریٹری خالد محمود چوہدری، شہزاد عباسی، سید الطاف حسین، چوہدری عبدالغفار، ظفر اقبال گجر، چودھری آفتاب اور زاہد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے تاجر کورونا کی وجہ سے معاشی طور پر سخت

پریشان ہیں جبکہ ایم سی آئی نے بورڈ ٹیکس ٹریڈ لائسنس اور دیگر کے نوٹس جاری کر دیے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے 19 فروری کو پی ایم ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے ایک سو سے زائید ٹریڈ لائسنس ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جن میں اسلام آباد سرفہرست تھا۔ ایم سی آئی نے نوٹس جاری کر کے وزیراعظم کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اجمل بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اس کا نوٹس لیں اور وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ذمہ داران ایم سی آئی کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں ایم سی آئی نے کسی بھی مارکیٹ میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کروایا جبکہ ٹیکسوں کی وصولی تین سو فیصد تک کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوٹس واپس نہ لیے گئے تو تاجر ایم سی آئی کا بائیکاٹ بھی کر سکتے ہیں۔ایم سی آئی نے اسلام آباد شہر کا بیڑا غرق کر دیا ہے تمام اختیارات چیرمین سی ڈی اے کو منتقل کئے جائیں تاکہ شہر میں ترقیاتی کام شروع ہوں۔۔۔۔

close