محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 5576 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

جہلم(نامہ نگار)ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کوئی کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کرونا وائرس کے مشتبہ 5576 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن

میں 475 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔کل تک 459 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں آج مزید 2 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کل 461 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔جبکہ 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہیاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 2 افراد کو دوسرے اضلاع میں ریفر کیا گیا۔ جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں.جہلم میں اب تک 14 ڈاکٹرز، 2 نرسز اور 6 پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔تمام ڈاکٹرز، سٹاف نرسز، اور پیرامیڈیکل سٹاف مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close