پاکستان میں کورونا وائرس کا نام و نشان مٹنے لگا، ملک بھر میں محض کتنے ایکٹو کیسز رہ گئے ؟ شاندار تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کے ساتھ کیسز میں بتدریج کمی اور صحت یابی کے تناسب میں اضافے سے ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار 945 رہ گئی، گزشتہ24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں

میں ایک روز میں 23 ہزار 670 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔جس کے ساتھ اب تک مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 23 لاکھ 63 ہزار 752 ہوچکی ہے۔ ٹیسٹوں کی تعداد سے کیسز میں واضح کمی ہوئی ہے۔ جبکہ زیرعلاج مریضوں میں صحتیابی کا تناسب بھی بڑھ گیا ہے۔ جس کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 11ہزار 945 رہ گئی ہے۔ ای سی اوسی کے تازہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 958 ہوچکی ہے۔اسی طرح گزشتہ ایک روز میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں، جس سے کل اموات کی تعداد 6209 پہنچ گئی جبکہ صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 804 ہو گئی۔ صوبوں میں کیسز کی تعداد کو دیکھا جائے تو سندھ میں سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 60، پنجاب میں 95 ہزار 800، خیبرپختونخواہ میں متاثر مریضوں کی تعداد 35468، بلوچستان میں تعداد 12403، اسلام آباد میں مریضوں کی تعداد 15425، آزاد جموں و کشمیر 2219، گلگت میں 2583 ہوگئی ہے۔اسی طرح ملک کےہسپتالوں میں 133 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ جبکہ 1 ہزار 216مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ23 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اس مہلک وائرس کے باعث اب تک سات لاکھ84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد56 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس کے باعث اب تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5655974 تک پہنچ گئی ہے۔

close