پارٹی سے محبت کرنے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی

لاہور( چوہدری عمر نواز سرویا ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا سے مسلم لیگ ن، ٹی ایل پی اور آزاد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،شمولیت کرنے والوں میں ڈاکٹر خالد خاکوانی، محمد آزاد ناصر، سید شعیب شاہ بخاری، ساجد رضا

کھیتران، عابد حسین کھیتران شامل ہیں اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پارٹی سے محبت کرنے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں،دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کرنے والےسیاسی رہنماؤں نے کہا کہ انہیں چوہدری شجاعت حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہی کی وزارت اعلیٰ کا دور پنجاب میں تعمیر و ترقی کے لحاظ سے سنہری دور تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close