جہلم (طارق مجید کھوکھر) کشمیر کے یوم استحصال کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر اہتمام وائے کراس چوک تک ریلی نکالی گئی جس کو مظفرآباد تا سری نگر سے نکلنے والی قراردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں پر بھارتی بربریت اور فوجی محاصروں کو ایک سال مکمل ہونے پر ایم این اے چوہدری فرخ
الطاف، ایم پی اے راجہ یاور کمال کی زیر قیادت وائے کراس چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی کا مقصد بھارتی بربریت کا خاتمہ اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء کالے جھنڈے اٹھائے،کالی پٹیاں باندھے اور کالی ٹوپیاں پہن کرریلی میں شریک ہوئے۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال سیمت مختلف سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ انکے ساتھ ساتھ سماجی کارکنان، تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ہے،پاکستان کے جس نئے سیاسی نقشے کی کابینہ نے منظورہ دی وہ اقوام متحدہ میں پیش کیا جائیگا۔وزیر اعظم کی قیادت میں پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت مل کر رہے گا۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جارہی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں