گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی طرف سے چوہدری حبیب الرحمان کو ضلع جہلم کے لیے صدر نامزد کردیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی طرف سے چوہدری حبیب الرحمان کو ضلع جہلم کے لیے صدر نامزد کردیا،جبکہ ضلع جہلم میں مقیم مہاجرین و متاثرین آزاد جموں کشمیر نے ان کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اس موقع پر چوہدری حبیب الرحمان صدر آزاد کشمیر پی

ٹی آئی ضلع جہلم نے کہاکہ وہ متاثرین اور مہاجرین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ان کے مسائل کو حل کروا کر انہیں ریلیف فراہم کرینگے انہوں نے بتایا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میرے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے انشاء اللہ میں پاکستان میں مقیم مہاجرین اور متاثرین ورکروں کے ساتھ مل کر اس کو پورا کرونگا۔۔۔۔

close