کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کیا جائے،کرنل ملک غلام ربانی، کرنل عبید مرزا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارت کی طرف ہونیوالا ظلم و ستم بند کیا جائے جبکہ اقوام عالم اور تمام عالمی ادارے اس پر اپنا مثبت کردار ادا کریں تا کہ کشمیریوں کو ان کا حق مل سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر کرنل ملک غلام ربانی اور کرنل عبید مرزا

نے کیا انہوں نے کہاکہ جو قرار دادیں اقوام متحدہ اور عالمی سلامتی کونسل میں منظور ہو چکی ہیں تمام ممالک کو مل کر ان پر عمل کروانا چاہئے جبکہ ستر سال سے زائد ان قراردادوں کو محض تقاریر اور مفادات کے لیے استعمال کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اب کشمیر میں بھارتی بربریت کی انتہا ہو چکی ہے جبکہ کشمیر کی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے انہوں نے اقوام عالم کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ عالمی ضمیر اور انصاف کے ادارے اور ان کی قیادت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق دلوائے اور ان کو بھارتی ظلم و ستم سے آزاد کروایا جائے انہوں نے کہاکہ آج ملک کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیر کی آزادی کے لیے ہمہ وقت تیار ہے جبکہ ہم ہر وقت اور پاکستانی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرینگے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close