راولپنڈی (پی این ائی) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی و دیگرعہدیداران نے کہا ہےکہ ماں وہ واحد رشتہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی بچوں کے دل سے کبھی رخصت نہیں ہوتی اوراس کی دعاعمر بھر ہمیں ہر طرح کے مصائب سے
بچا کر رکھتی ہے۔ یہ پیغام پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پرجاری کیا گیا، گزشتہ روزسیکرٹری جنرل ثناء اللہ گھمن کی والدہ ماجدہ کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ سفر آخرت پر رخصت کر دیا گیا، جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقہ سیالکوٹ میں اداکی گئی، پناہ کے صدر میجرجنرل (ر) مسعود الرحمان کیانی، ایگزیکٹو نائب صدر لیفٹیننٹ جنرل اظہر راشد، سینئر نائب صدر میجر جنرل (ر) عاشور خان، ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان، نائب صدور کرنل (ر) اعجاز احمد رفیع، سکواڈرن لیڈر (ر) غلام عباس، اعجاز اکبر، ڈاکٹر شہناز حامد میاں، جوائنٹ سیکرٹری مرتضیٰ، سیاسی حلقوں، وکلاء برادری، سماجی تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے والدہ کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ پاک ذات مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں