پنجگور کے علاقے میں رات کے وقت فائرنگ، شہریوں کی نیند حرام

پنجگور (پی این آئی ) پنجگور رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس اور شہریوں کی نیندیں حرام ،تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے میں رات کے وقت بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں کے صحن میں سوتے ہیں مگر رات کے وقت شدید فائرنگ سے نہ صرف لوگوں کی

نیندیں حرام ہوگئی ہیں بلکہ اب تک کئی افراد اندھی گولیوں کا شکار ہوچکے ہیں ،پنجگور کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت فائرنگ معمول بن چکا ہے ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ رات کے وقت یا تو فائرنگ پر پابندی عائد کردی جائے یا رات کے وقت بجلی کو بحال کیا جائے تاکہ لوگ گھروں کے اندر سکون سے سو سکیں اس سلسلے میں شہریوں نے پنجگور کے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے اپیل کی ہے کہ شہر میں رات کے وقت فائرنگ کا نوٹس لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close