پشین (محمد قسیم)جمعیت علماءاسلام ضلع پشین کے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت مولوی عزیز اللہ حنفی نے کی اجلاس میں پشین کے مختلف عوامی مسائل پر بحث کی گئی، کرونا کے موقع پر ساڑھے چار کروڑ روپے صوبائی گورنمنٹ کی طرف سے ضلع پشین کے عوام کے لیے مختص کے گئے
تھے اور یہ تمام رقم پشین کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے کی گئی، ضلع پشین کے غریب عوام کے تمام ڈیٹا ڈسی آفس میں تمام سیاسی جماعتوں نے جمع کیا مگر غریب عوام کے نام پر آئے ہوئےکروڑوں روپوں میں سخت کرپشن کی گئی ہے، جبکہ مساجد کے اماموں کے نام پر آئے ہوئے لاکھوں روپے غائب ہوئے، ضلعی اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیااور ضلع پشین کے پارلیمانی ارکین کو اسکا پابند بنایا گیا کہ ڈسی پشین قائم لاشاری کا فی الفور ٹرتبادلہ کیا جائے،اجلاس میں ناظم عمومی سید مطیع اللہ آغا ، مولانا خلیل الرحمان، مولانا سید محمد آغا،مولانا عبدالحنان، مفتی عبدالکریم، مفتی محمد نعمان، خلیفہ محمد خان نائب امراء، سید صالح آغا، حاجی عبدالعلی کاکڑ، حاجی شمس اللہ آغا، ملک علاوالدین، بائب نظماء،ملک باز محمد، حاجی غلام فاروق، مولوی احسان اللہ، مولوی محمد حنیف، مولوی امان اللہ اور دیگر اراکین شریک تھے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں