جہلم میں مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا گیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم میں مون سون شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان ڈے کا افتتاح ڈی سی کمپلیکس میں پودا لگا کر کیاگیا۔ رواں سال مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریبات کا آغاز کیا جا چکا ہے پہلے مرحلے میں یہ تقریبات 20 روز تک جاری رہیں گی، جبکہ 17 جولائی کو ضلعی انتظامیہ جہلم اور

فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جہلم میں ہزاروں پودے لگائے گئے ہیں، جن میں سے 5000 پودے شہریوں مفت تقسیم کیے۔مزید براں 4000 پودے بجولا جنگل میں لگائے جا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت کی جانب سے محکمہ جنگلات کو رواں سال لاکھوں نئے پودے لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جس کو پورا کرنے کے لئے ٹیموں کو ہدایات دی گئے ہیں جبکہ اسکی کڑی نگرانی بھی کی جائے گی۔ بعد ازاں پودوں کی تقسیم کے حوالے سے منعدہ تقریبات کے تحت ڈی ایف او دفترسول لائینز، بجولا نرسری، سلیمان پارس نرسری، دینہ نرسری اور پیر چک نرسری میں شہریوں کو مفت پودے فراہم کیے گئے۔ مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدنذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر مغل، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر وقاص شاہ، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھونے تقریب میں حصہ لیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں