وانا (قسمت اللہ وزیر ) ضلع جنوبی وزیرستان افغان باڈر گیٹ کھول دیا گیا۔ جس میں کچھ بنیادی اصول پر عمل کرنا ضروری ہے۔ آنے والی گاڑیوں کی اور پاکستان سے جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گیٹ پر تبدیل کیا جائیگا۔ افغانستان سے آنے اور جانے والی گاڑیوں پرکورونا کے خلاف جراثیم مارنے والا سپرے کیا
جائیگا۔ افغانستان سے آنے اور جانے والے افراد کو سکریننگ والے آلےسے چیک کیا جائے گا۔ اگر بخار ہوگا، تو اس کو واپس بھیج دیا جائےگا۔ ڈاکٹرز،سپرے اور سینی ٹائیزر کا گیٹ پر ہونا ضروری ہے۔ ہفتہ والے دن صرف مقامی لوگوں کیلئے گیٹ کھلا رہے گااورگاڑیوں کی آمدورفت نہیں ہو گی۔ ہر فرد کے لیے ماسک لازمی پہنا ہوگا ورنہ اس کو واپس بھیج دیا جائے گا۔ اگر ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی تو گیٹ دوبارہ بند کر دیا جائےگا ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں