ڈپٹی کمشنر جہلم کا صفائی ستھرائی، شہر کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے جہلم میں صفائی ستھرائی، پودے لگانے، شہر کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کی چیکنگ کے لئے سول لائنز روڈ، شاندار چوک، چاندنی چوک،جی ٹی روڈ، دینہ بائی پاس، جادہ چوک، چنگ چی سٹینڈ، ٹال پلازہ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف

آفیسر جہلم انعام الرحیم، فوکل پرسن طیب سلیم علوی، رانا اشفاق سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے شہر میں صفائی ستھرائی، پودے لگانے، تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے لئے خصوصی اقدامات مکمل کروانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جہلم شہر کو سرسبز اور صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جادہ چوک، سول لائنز، جی ٹی روڈ میں صفائی مہم کا آغاز کیاجائے اور پودوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے انکو بروقت پانی دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت جی ٹی روڈ پر شجری کاری کے ساتھ ساتھ اندرون شہر کی صفائی ستھرائی اور شجرکاری یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے جادہ چوک پر قائم نئے چنگچی اسٹینڈ کا دورہ کیا اور وہاں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کی ہدایت دی۔ انکا کہنا تھا کہ شہر کو ماڈل سٹی بنانے کے لئے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، بعد ازاں انہوں نے جی ٹی روڈ اور دینہ بائی پاس پر تعمیر ہونے والی سڑک کا معیار چیک کیا انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے فوجی مل کے منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی ستھرائی، پینے کا صاف پانی فراہم کرنے سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے میونسپل دفتر جہلم کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف برانچز کا وزٹ کرتے ہوئے چیف آفیسر کو ضروری ہدایات دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close